حضرت مولانا سید امین شاہ جیلانی کی صدارت میں مدرسہ پنج تن کا افتتاح

0
0

شہید اعظم کانفرس میں علمائے کرام نے اہل بیت کے مراتب پر روشنی ڈالی
ریاض ملک
منڈی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاوں اڑائی گاوں موری میں مدرسہ رضاے پنج تن پاک کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد ہوا۔ جس کی صدارت حضرت مولانا سید آمین شاہ جیلانی ، کررہے تھے۔مدرسہ انتظامیہ کمیٹی وناظم مدرسہ ھافظ ریاض احمد جبکہ پروگرام کی نظامت مولوی محمد اشرف کررہے تھے۔اس موقع پر اہلسنت والجماعت کے دیگر مقامی علمائے کرام کے ساتھ ساتھ امام وخطیب مرکزی جامع مسجد منڈی، امام وخطیب جامع حسینیہ اڑائی حضرت مولانا عبدالقیوم ، حافظ حافظ محمد اکرم تانترے ، امام وخطیب جامع مسجد محلہ ٹھکراں، حافظ قاضی مشتاق حسین ، مہتمم مدرسہ گلشن قادریہ اڑائی کے علاوہ مولانا محمد دین ، حافظ نظام الدین ،، حافظ محمد اقبال ، حافظ محمد فاروق ، مولانا جاوید احمد نوری، مولاناجاوید احمد ، وغیرہ شامل رہے۔مولانا سید شاہد حسین نے مراتب اہلبیت اور ولائت کے حوالے سے اہم بیان کیا۔حضرت مولانا عبدالقیوم نے حسینیت اور ہمارے ماحول اور خواتین میں پردہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ حضرت مولانا سید فاضل حسین رضوی ، نے مدرسہ میں علماے کرام کی حاضری اور مدرسہ کی انتظامیہ کو مبارک باد پیش کی۔اور شان اہلبیت کے حوالے سے سامعین کو محذوذ کیا۔حضرت مولانا سید امین شاہ کی خصوصی دعاپر مجلس کا اختتام ہوا۔تمام حاضرین میں تبرکات بھی تقسیم کیاگیا۔اس موقہ پر بچوں نے شاندار پروگرام بھی پیش کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا