نوشہرہ،کالاکوٹ اور سندربنی میں مکمل بند جاری علیحدہ علیحدہ ضلع کی مانگ کو لیکر احتجاجی دھرنے،کالاکوٹ بند میں دو دن کی مزید توسیع

0
0

عمرارشدملک
راجوریکالاکوٹ ،سندربنی اور نوشہرہ میں علیحدہ علیحدہ ضلع کی مانگ کولیکر کاروباری نظام بند اور احتجاج کا سلسلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ بند 20ویں روز میں داخل جبکہ کالاکوٹ اور سندربنی بھی مکمل بند اور احتجاج جاری ہے۔نوشہرہ میں کاروباری نظام بند یہاں تک سرکاری دفاتر بھی مفلوج ہوگے ہیں اور دو دن سے بھوک ہڑتال کاسلسلہ بھی شروع ہوا ہے لیکن ریاستی حکومت نے تو گہری نیند میں ہے کیونکہ نوشہرہ میں سرکار ی کام کاج مفلوج ہوگیا ہے اور چند ہی روز باقی ہےں مالی سال کو ختم ہونے میں تک حالات معمول پر آتے دکھائی نہیں دے رہے ۔نوشہرہ بیوپار منڈل نے صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ اب کی بار ضلع لیکر ہی رہےںگے اور اس وقت تک نجی اور سرکاری نظام بند رہے گا ۔ وہیں سندر بنی بھی کسی سے کم نہیں بند کا سلسلہ جاری ہے اور احتجاجی دھرنے بھی شروع ہوئے ہیں ور اس دوران بھاجپا پی ڈی پی حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی بھی کی گئی ۔ کالاکوٹ کی بات کی جائے تو چار دن سے کالاکوٹ میں کاروباری نظام بند ہے اور عوام سڑکوں پر علیحدہ ضلع کی مانگ کو لیکر احتجاج کررہی ہے ۔ کالاکوٹ بیوپار منڈل نے بتایا کہ بند کال میں دو دن کی توسیع کردی گئی ہے اور ساتھ میں ایس ڈی ایم اور تحصیلدار کو بھی مطلع کردیا گیا ہے کہ سرکاری دفاتر بند رکھے جائےں تاکہ احتجاج کے دوران حالات قابو میں رہےں ۔ ذرائع کے مطابق نوشہرہ اور سندربنی کو لیکر حکومت ابھی تک خاموش ہے کہیں کوئی بات بنتی نظر نہیں آرہی ایسے میں نوشہرہ ،کالاکوٹ اور سندربنی میں نجی کاروبار کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر بھی مفلوج ہوگے ہیں اور مالی سال بھی ختم ہونے والا ہے ایسے میں اگر جلد کو ئی فیصلہ نہ لیا گیا تو پھر مالی سال میں بھی پریشانیاں در پیش ہو سکتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا