’نوسال بے مثال‘میں بھی گھبرکی کسی نہ نے لی خبر

0
0

راجوری ضلع کی پنچایت گھبرمیں نالے پرپل نہیں، مقامی آبادی کی جان جوکھم میں
سید زاہد

بدھل؍؍ راجوری ضلع کے پنچایت حلقہ گھبر کے تین دیہات کا رابطہ جھولہ پل ابھی تک تعمیر نہ ہو سکا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کے پاس اپنی اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے گھبر نالہ کو عبور کرنے کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کی جانب سیجھولہ پل کی تعمیر کے لیے بارہا درخواستوں کے باوجود انتظامیہ نے عوام الناس کو محفوظ رابطہ پل فراہم کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ہر روز مقامی لوگ خاص طور پر گھبر گلیر بتھان کے طلباء اور دیگر دیہاتی مقامی نالہ عبور کرنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ دیہاتیوں کے پاس اپنے روزمرہ کے کام کرنے کے لیے اس نالہ کو پیدل عبور کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔ اکثر مقامی نوجوانوں کو بچوں اور عمر رسیدہ کو کندھوں پر اٹھا کر دریا عبور کرنے میں مدد کرتے دیکھا جاتا ہے۔ گاؤں کے ایک مقامی نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں فٹ پل نہ ہونے کی وجہ سے ہم روز مرہ کا ساز و سامان لے کر نالہ عبور کرنے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں مناسب رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ ہم وہی قدیم طرز زندگیبسر کرنے پر مجبور ہیں جو ہمارے والدین گزارا کرتے تھے کیونکہ یہاں سڑکوں طبی سہولیات کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دہائیوں سے نہ تو ہمارے منتخب نمائندوں نے اور نہ ہی سابقہ حکومتوں اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ نے ہماری حالت زار کا جائزہ لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگ مقامی نالے پر پل کی تعمیر کے گزشتہ برسوں سے منتظر ہیں لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں اج مقامی نالے کو عبور کرنے میں مقامی لوگوں نے جان کو خطرے میں اس وقت ڈالا جب گاؤں میں لوگ ماتم سے واپس ا رہے تھے نالے میں بارش کہ باعث پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا جبکہ مرد و زن کو مجبور ہو کر اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر نالہ عبور کرنا پڑا گھبر پنچائت کے مقام نائب سرپنچ نے کہا ۔پل نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ دیہاتوں سے دوسری جگہوں کی طرف ہجرت کر چکے ہیں۔ لگ بھگ 5000 سے زیادہ جانوں کی آبادی مناسب رابطہ فٹ بریج کی عدم موجودگی میں پریشانی کا شکار ہے ایک دیہاتی نے کہا موسم برسات میں نالہ کو عبور کرنا ایک مشکل کام ہے کیونکہ جب نالہ کی طغیانی میں آضافہ ہوتا اسے عبور کرنا ناممکن ہوتا ہے۔ اگر پل کی تعمیر کو عملی جامہ پہنایا جائے تو لوگوں کے لیے اس سے گزرنا بہت آسان ہو جائے گا ۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی کہ وہ اس کا سنجیدگی سے نگہدشیت کریں اور ضلعی انتظامیہ کو گھبر مقامی نالے پر جھولہ پل تعمیر کرنے کی ہدایت دیں تاکہ مذکورہ علاقہ کی وسیع ابادی کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا