نوجوان گریجویٹس کو مالیاتی خدمات کے شعبے میں روزگار کے مواقعوں کے لیے تیار کرنا ہے

0
0

اے آئی سی ٹی ای نے بینکنگ، فنانس اور انشورنس میں سرٹیفکیٹ پروگرام کیلئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ اعلیٰ تعلیم اور قومی مہارت کی وزارت کے زیراہتمام اے آئی سی ٹی ای نے نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے تحت وزارت کے زیر اہتمام آج بجاج فنسرو لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ نوجوان گریجویٹس کو مالیاتی خدمات کے شعبے میں روزگار کے مواقع کے لیے تیار کیا جا سکے۔واضح رہے این ایس ڈی سی اور بجاج فنسرو کے درمیان دو مفاہمت ناموں کا تبادلہ ہواجہاں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان،پروفیسر راجیو کمار، رکن سیکرٹری،اے آئی سی ٹی ای ، وید مانی تیواری، سی ای او، این ایس ڈی سی اور ایم ڈی ، این ایس ڈی سی انٹرنیشنل اور سنجیو بجاج، بجاج فنسروچیئرمین اور ایم ڈی تقریب میں موجود تھے ۔اس موقع پر مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہاکہ ہمارے نوجوان علم، قابلیت، ہنر اور صحیح رویہ سے چلنے والے وکشت بھارت بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔وہیں پروفیسر ٹی جی سیتارام، چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای نے کہا کہ بجاج فنسرو کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے سے تعلیم اور صنعت اور اکیڈمی کے روابط میں نئے تعاون کا آغاز ہوگا۔اس موقع پردی وید منی تیواری نے زور دے کر کہا، بجاج فنسر کے ساتھ شراکت داری ہماری ہنر مندی کی کوششوں کو مالیاتی شعبے میں صنعت کی تبدیلی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی طرف ایک اسٹریٹجک اقدام کی نشاندہی کرتی ہے۔وہیں سنجیو بجاج، چیئرمین اور ڈائریکٹر، بجاج فنسرو لمیٹڈ نے کہاکہ این ایس ڈی سی اور وزارت تعلیم کے ساتھ ہماری شراکت نوجوانوں کو ہنر مندی تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرکے ان میں فرق پیدا کرنے میں ہماری مدد کرے گی جس سے کامیابی کے لامحدود امکانات کھلتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا