:-(میری ماٹی میرا دیش)
میری ماٹی میرا دیش میری شان ہے
رنگ برنگی پھولوں کا یہ گلستان ہے
میری آن میری جان میرا مان ہے
جان سے بھی پیارا یہ ہندوستان ہے
میری ماٹی میرا دیش میری شان ہے
رنگ برنگی پھولوں کا یہ گلستان ہے
آزادی کا امرت مہوتَسو ہم بناینگے
گھر گھر جاکر اب ترنگا ہم لہراینگے
گاوں گاؤں شہر شہر مل کر گاینگے
چندریان تین کا سفر سب بتاینگے
ہندو مسلم سکھ عسائی سب آینگے
ہفتہ بھر جشنِ آزادی ہم مناینگے
امن ہے ایمان ہمارا سب جتا نا ہے
تہذیب گنگ جمنی کوپھر بھڑاناہے
ویدوں میں کیالکھا جو سب پڑانا ہے
اچھائی اور برائی کا فرق سیکھانا ہے
دل کے ہرکونے سے حسد مٹانا ہے
شریشٹ بھارت کا درجہ ہمکو پانا ہے
کیسے بھول پایں ہم وہ دن غلامی کے
اُن کا جوتا میراسر اصول سلامی کے
لے کر آۓ تھے جو ساماں نیلامی کے
کر کے دھوکا دے گئے داغ وہ غلامی کے
موت سے بدتر رسمیں خوش کلامی کے
اُن کا جوتا میراسر اصول سلامی کے
آج پھر سے شہیدوں کو یاد کریں گے
لیکر ترنگا ہاتھوں میں اُڑان بھریں گے
امرت مہوتسو پر یہ ہونکار بھریں گے
شریشٹ بھارت کا سپنا ساکار کریں گے
پیار محبت سے سب کا آبھار کریں گے
ہاتھ پکڑکےسب کا بیڑا پار کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جگدیش ٹھاکر (پرواز) .
ساکنہ لوپارہ دچھن ضلع کشتواڑ۔
رابطہ: 9596644568