حکومت اشاعتی صنعت کی حمایت کے لیے پرعزم: اسمرتی

0
0

نئی دہلی،// خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعہ کو کہا کہ حکومت اشاعتی صنعت کو کتابوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے قابل بنانے کے لیے پالیسی اقدامات کے ذریعے مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
محترمہ ایرانی نے آج یہاں فیڈریشن آف انڈین پبلشرز (ایف آئی پی) کے زیر اہتمام دو روزہ ‘انڈین پبلشرز کانفرنس 2023′ کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب ہندوستانی اشاعتی صنعت میں اس کی حصولیابی اور ترقی کے 50 سال کا جشن مناتے ہوئے فیڈریشن کی گولڈن جوبلی کی علامت ہے۔ کانفرنس کا موضوع’سال 2047 میں ہندوستان: ملک کی تعمیر میں اشاعت کا کردار’ ہے۔ کانفرنس کا مقصد ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اشاعت کے اہم رول کا پتہ لگانے کے لیے صنعتی دنیا کے رہنماؤں، اختراع کاروں اورفریقوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔
اس موقع پر محترمہ ایرانی نے قارئین اور پبلشرز کے مابین تعاون کے جذبے کو لازمی قرار دیتے ہوئے نوجوان نسل کو ڈیجیٹل ذرائع سے بھی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔ کتابوں کے مطالعے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کے لوگوں کو پرنٹ شدہ کتابیں بھی پڑھنی چاہئیں۔
انہوں نے مقامی زبانوں میں کتابوں کو ڈیجیٹائز کرنے اور نوجوان نسل میں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی سکریٹری سنیل دیودھر، جو کانفرنس میں موجود تھے، نے کہا کہ ہندوستانی اشاعتی صنعت نے پچھلے نو سالوں میں بہت ترقی کی ہے۔ ‘آتم نر بھر بھارت’ اور ‘میک ان انڈیا’ جیسے اقدامات ان کے مرکزی کردار کو واضح کرتے ہیں۔
پروگرام کا اختتام ‘ہندوستان میں کتاب کی اشاعت کے 75 سال، ہندی ایڈیشن’ کے اجراء کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا