نریندر نے 7 ویں نیشنل اسکول گیمز میں کبڈی میڈل جیتنے والوں کو نوازا

0
0

کوٹلی شاہ دولہ میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں اعزازی تقریب کا انعقاد
لازوال ڈیسک
آر ایس پورہ//سماجی اور سیاسی کارکن نریندر شرما نے آج کوٹلی شاہ دولہ میں ایک تقریب میں حال ہی میں ہریدوار میں منعقدہ 7 ویں نیشنل اسکول گیمز میں کبڈی کے تمغہ جیتنے والوں کو نوازا۔وہیں اس اعزازی تقریب کے دوران، نریندر نے ٹیم کے کوچ گورو کمار کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد بھی دی اور مستقبل میں ہونے والی چمپئن شپ میں کبڈی کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے نریندر نے کہا کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے پھر بھی، باصلاحیت افراد کی شناخت کرنے اور انہیں بہترین دستیاب کوچنگ فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں اپنا صحیح مقام حاصل کر سکیں۔ شرما نے کہا کہ نوجوان اسپورٹس پرسنز نے مقابلے میں خود کو ممتاز کر کے جموں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا