ناگری پیرول میں آزادی کا امرت مہوتسو سے متعلق جاری تقریبات

0
0

کے سلسلے میں ایکسائز رینج، کٹھوعہ کی جانب سے سلوگن میکنگ مقابلے کا انعقاد
حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍ایکسائز کمشنر پنکج کمار شرما کی ہدایت پراور ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹو) جموں کی نگرانی ایکسائز رینج کٹھوعہ نے پرنسپل گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول نگری پیرول کے تعاون سے آزادی کا امرت مہوتسو سے متعلق جاری تقریبات کے سلسلے میں منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں طلباء میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سلوگن میکنگ کا مقابلہ منعقد کیا۔اس موقع پر مذکورہ اسکول کے کل 50 طلباء نے شرکت کی جہاںاونتیکا ورما، گیتانجلی اور ونشی ورما نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہیںتمام جیتنے والوں کو ٹرافیاں دی گئیں اور تمام شرکاء کو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداروں اور ادارے کے سربراہ نے تعریفی اسناد بھی دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا