جی ڈی سی کٹھوعہ میں اینٹی ریگنگ بیداری دن منایا گیا

0
0

طلباء کو ریگنگ کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری فراہم کی
حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍طلباء کی شکایات کے ازالے کی کمیٹی/اینٹی رگنگ کمیٹیگورنمنٹڈگری کالج، کٹھوعہ نے ایک ہفتہ طویل اینٹی ریگنگ بیداری پروگرام شروع کیا۔ وہیںپروگرام کے پہلے دن ایک اینٹی ریگنگ آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں پچاس سے زائد طلباء نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پرپروفیسر سیما میر (پرنسپل جی ڈی سی، کٹھوعہ) نے کالج کیمپس میں مختلف جگہوں/ شعبہ جات میں چسپاں کیے جانے والے طلباء میں اینٹی ریگنگ تصویریں تقسیم کیں۔ انہوں نے طلباء کو ریگنگ کے مضر اثرات کے بارے میں مشورہ دیا اور ادارے سے ریگنگ کو ختم کرنے کی ضرورت کو واضح کیا۔ انہوں نے زور کے ساتھ ان وجوہات کا اعادہ کیا کہ کیوں ریگنگ کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔وہیںاینٹی ریگنگ کمیٹی نے طلباء کو ریگنگ کے معاملے پر بیدار کیا اور انہوں نے طلباء کو اینٹی ریگنگ تصویریں چسپاں کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دے کر مہم کو متحرک کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا