نامعلوم ڈرون سے وسطی عراق میں واقع الحشد الشعبی کے اڈے پر حملہ

0
89

بغداد، // عراق کے وسطی صوبہ بابل میں ہفتہ کی علی الصبح نامعلوم ڈرون سے نیم فوجی دستہ حشد شعبی کے ہیڈکوارٹروالے فوجی اڈے پر بمباری کی گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم ڈرون نے کلاسو کیمپ کو نشانہ بنایا، جو صوبہ بابل کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اس میں عراقی فوج، وفاقی پولیس اور حشد الشعبی فورسز کے اڈے موجود ہیں۔
ذرائع نے ابتدائی رپورٹس کے حوالے سے کہا کہ فضائی حملوں میں حشد شعبی کا ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے اور پانچ جنگجو اور دو عراقی فوجی زخمی ہوئے”۔
مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ایمبولینس سے ابھی تک زخمیوں کو اسپتال لے جایا جارہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں اور فائر ٹرک آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
عراقی حکومت کی جانب سے ابھی تک فضائی حملوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم حشد شعبی فورس نے مختصر بیان میں کہا ہے کہ ایک تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، مزید تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا