ناری نکیتن راجوری نے ون اسٹاپ سینٹر اور سی بی آر سی راجوری کے اشتراک سے بچیوں کا قومی دن منایا

0
0

عمرارشدملک
راجوری ؍نیشنل گرل چائلڈ ڈے ہر سال 24 جنوری کو منایا جاتا ہے تاکہ ملک کی بچیوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کیا جا سکے۔ ملک کی بیٹیوں کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کو بھی معاشرے میں بچیوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا۔ اس سال گرل چائلڈ کے جشن میں شامل ہونے کے لئے ناری نکیتن راجوری نے بنیادی خاکہ نگاری اور پینٹنگ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر نیدی شرما سپرنٹنڈنٹ ناری نکیتن راجوری نے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں کے حقوق اور زیادتیوں کے مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں غذائیت کی کمی، تعلیم، سماجی قبولیت، امتیازی سلوک، کمسن بچوں کی قتل، اور ہمارے معاشروں میں خواتین اور لڑکیوں کو درپیش دیگر سنگین خدشات شامل ہیں۔ ون اسٹاپ سینٹر ایڈمنسٹریٹر نیتو شرما نے خواتین کے حقوق کے بارے میں بیداری کی حوصلہ افزائی کی اور ان تمام پہلوؤں کے بارے میں عوامی بیداری بھی پھیلائی جن کا آج کے جدید دور میں لڑکیوں کو سامنا ہے۔ اسکیچ آرٹسٹ ہیتیشی شرما، نیہا کماری، وسیم اقبال قریشی اور ناری نکیتن کے لڑکیوں نے دن بھر کی ورکشاپ میں حصہ لیا۔ شرکاء میں ریفریشمنٹ اور نوٹ بکیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سی بی آر سی اور این این راجوری کے افسران بھی موجود تھیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا