جی ڈی سی تھنہ منڈی نے بچیوں کے قومی دن پر ریلی کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
تھنہ منڈی ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی کے وومن ڈویلپمنٹ سیل نے ادبی کمیٹی اور کالج کے شعبہ عربی کیساتھ مل کر نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے ایک حصے کے طور پر’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘کے موضوع پر ایک ریلی کا انعقاد کیا، جس کا انعقاد IQAC کے زیر اہتمام اور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد کی سرپرستی میں کیا گیا۔ ریلی کا مقصد بچیوں کے حقوق کے حوالے سے بڑے پیمانے پر آگاہی پھیلانا تھا ۔کالج کی طالبات کی بڑی تعداد کالج کیمپس میں جمع ہوئی اور ایک آگاہی ریلی نکالی ۔ریلی کا آغاز کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق احمد کے خطاب سے ہوا۔اور انہوں نے طالبات کو بچیوں کے قومی دن کے حوالے سے روشنی ڈالی۔ ڈبلیو ڈی سی کی کنوینر ڈاکٹر نہیم النساء ممبران پروفیسر راحیلہ مشتاق، پروفیسر رومی ڈار،ڈاکٹر شازیہ آفتاب، محترمہ نیہا، گل نشاط بیگم اور صغرا جبین بھی موجود تھیں۔ ریلی کالج سے شروع ہوئی اور بازار سے گزری جس کا مقصد بچیوں کو بچانے اور ان کی تعلیم کے لیے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا