نارکو ٹریرزم پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج

0
0

ہمسایہ ملک امن و امان کو درہم برہم کرنے کی مسلسل سازشیں کر رہا ہے: پولیس سربراہ
مختارشاہ/یواین آئی
سری نگرجموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے نارکو ٹریرزم کو بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک ایک طرف ہماری نئی پود کو تباہ کرنے کے درپے ہے اور دوسری طرف نارکو سے کمایا پیسہ یہاں ملی ٹینسی کے دوام کے لئے بھیج رہا ہے۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار وسطی ضلع گاندربل کے منی گام میں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ نارکو ٹریرزم پولیس کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گر چہ پولیس اس کے ماڈیولز کو تباہ کرکے اس کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کر رہی ہے تاہم پھر بھی اس حوالے سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمسایہ ملک (پاکستان) جموں وکشمیر میں امن واپس لوٹ آنے سے خوش نہیں اور وہ یہاں نوجوانوں کو منشیات کی طرف راغب کرکے ، منشیات کی خرید وفروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو ملی ٹینسی کو ہوا دینے کے لئے استعمال کرکے جنگجویت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ڈی جی پی نے مزید کہاکہ ڈرونز کو اس طرف بھیج کر جموں وکشمیر کے حدود میں منشیات اور ہتھیار بھیجے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں نے اس خطرے کو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔پولیس سربراہ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں منشیات کی دہشت گردی کو روکنے کے لئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب یہ ایک نیا چیلنج ا±بھر کر سامنے آیا ہے۔موصوف ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہاکہ جموں وکشمیر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس پرعزم ہے لیکن ہمارا پڑوسی امن و و امان کو درہم برہم کرنے کی مسلسل سازشیں کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں قیام امن کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے پچھلے 30برسوں کے دوران فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت پانے والے 1601اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ہر گھر ترنگا کے بارے میں پولیس چیف نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد ملک کے تئیں عزم ظاہر کرنا ہے لیکن پڑوسی ملک ہر گھر ماتم چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم جموں وکشمیر میں پ±ر امن ماحول قائم کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والی قوتوں کو شکست دینے کے ہمارے اقدام کی حمایت کرنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا