بارہمولہ تصادم

0
0

مقامی لشکر جنگجو ہلاک، اسلحہ وگولہ بارود ضبط
یواین آئی
سرینگرجموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے بنر گاوں میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں لشکر طیبہ کا ایک مقامی جنگجو مارا گیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہ مولہ کے بنر علاقے میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی شام اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔انہوں نے بتایا کہ خود کو سلامتی عملے کے گھیرے میں پا کر جنگجووں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند گولیاں برسا کر فرار ہونے کی بھر پور سعی کی تاہم حفاظتی عملے کی کارگر حکمت عملی نے ا±نہیں فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ا±ن کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ جنگجو کی لاش برآمد کی جس کی بعد میں شناخت ارشاد حمد بٹ ساکن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ لشکر طیبہ سے وابستہ تھا اور وہ مئی 2022 سے علاقے میں سر گرم تھا۔تصادم کی جگہ ایک اے کے رائفل، دو میگزین اور 30 گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔انہوں نے مزید کہاکہ مہلوک ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور ا±نہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھا جبکہ ا±س کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہیں۔دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولسی اور دیگرسلامتی ادارے لوگوں کے جان ومال کی محافظ ہے لہٰذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا