1947 میں لاکھوں لوگوں کے قتل عام کے پیچھے شیخ محمد عبداللہ اور نیشنل کانفرنس ذمہ دار: سابقہ ایم ایل سی تصدق حسین
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیئر رہنما اور ریاستی نائب صدر حمید چوہدری خطہ پیر پنجال کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ڈاک بنگلور راجوری میں ورکر میٹنگ کی اور پارٹی ورکران سے پارٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل کی وہیں اس اجلاس کے دوران انہوں نے پارٹی ورکران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کا منشور عام لوگوں تک پہنچائیں اور انے والے پارلیمانی انتخاب کے لیے تیار رہیں وہی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابقہ ایم ایل سی تصدق حسین نے نیشنل کانفرنس کے اوپر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ 1947 میں لاکھوں لوگوں کے قتل عام کے پیچھے شیخ محمد عبداللہ اور نیشنل کانفرنس ذمہ دار ہیں انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس کو جموں و کشمیر میں ٹکر دینے کے لیے ہم نے پیپل ڈیموکریٹک پارٹی تشکیل دی تھی اور جموں کشمیر کے عظیم لیڈر مفتی محمد سعید کو اس پارٹی کا بانی بنایا تھا انہوں نے کہا جموں کشمیر کے لوگوں کو نیشنل کانفرنس کی وجہ سے بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اس موقع پر رکن ضلع ترقیاتی کونسل نوشہرہ ڈاکٹر منور سنگھ نے کہا پیپل ڈیموکریٹک پارٹی انے والے وقت میں کسی بھی انتخاب کے حوالے سے باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ الاق کے لیے نہیں جائے گی جس پارٹی کو ہمارے ساتھ مل کے انتخاب لڑنا ہے وہ خود ہمارے پاس ائیں گے انے والے وقت میں پارلیمانی انتخاب کے حوالے سے پارٹی ورکران نے نائب صدر حمید چوہدری سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست پر پارٹی صدر محبوبہ مفتی انتخاب لڑے اس اجلاس میں پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کی ضلع کی پوری اکائی موجود تھی اجلاس کے دوران ضلع بھر کے لیڈران نے اپنی بات ریاستی نائب صدر کے اگے رکھی واضح رہے کہ جس طرح سے پیپل ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران کا نظریہ اس اجلاس میں رہا ہے اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انے والے وقت میں جموں کشمیر کے اندر گپکار الائنس کسی بھی وقت دم توڑ سکتا ہے اجلاس میں اسمبلی انچارج درہال بدھل ایڈوکیٹ شوکت چوہدری ،ضلع صدر ماسٹر اقبال شاہ،سینئررہنما طاہر لون ،سینئر رہنما انجم مرزا ،اصف اقبال بٹ ،اشتیاق بٹ ،کے علاوہ اور بھی لیڈران اور ورکران موجود تھے۔