صدر میونسپل کونسل راجوری محمد عارف کی کوششوں سے راجوری شہر ترقی کی راہ پر گامزن

0
0

صدر میونسپل کونسل نے نئے بس اسٹینڈ کے قریب ایک نئے تعمیر شدہ بینکویٹ ہال کا افتتاح کیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍میونسپل کونسل راجوری نے صدر ایڈوکیٹ محمد عارف کی قیادت میں نائب صدر بھرت بشن وید، یوگیش شرما ، پشپندر گپتا سمیت میونسپل کونسل کی کونسلر رابعہ قریشی کی موجودگی میں ایک شادی ہال کا افتتاح کیا یہ شادی ہال نیا بس اڈاہ راجوری کے قریب سیلانی میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی تخمینہ لاگت 8 کروڑ روپے ہے افتتاحی تقریب میں میونسپل کونسل کے افسران بشمول سی ای او محمد مشتاق، ڈی ڈی او ایم سی راجوری محمد قاسم، دیگر معزز مہمانوں اور ایم سی راجوری کے مختلف عہدیداروں نے بھی شرکت کی میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے محمد عارف نے کہا کہ یہ جواہر نگر، گجر منڈی راجوری، مراد پور پھلیانہ، دھنیدھر کپھاکھا، کھیورہ ایتی اور راجوری ٹاؤن کے دیگر مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ کئی بار مشکلات کا شکار ہوہے ہیں شادی بیاہ، ریٹائرمنٹ یا دیگر سماجی یا مذہبی تقاریب میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں ایک بڑا اجتماع تقریب میں شرکت کرتا ہے اور جشن بھی مناتا ہے لیکن بینکوئٹ ہال کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو ان تقریبات کو منانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا انہوں نے کہا کہ راجوری ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کی دیرینہ مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں ایک بینکوئٹ ہال تعمیر کیا گیا ہے جس میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سہولیات ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی تقریبات کو منایا جا سکے۔ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں کسی بھی قسم کی تقریب کو منانے کے لیے انڈور اور آؤٹ ڈور سہولیات کے ساتھ بینکوئٹ ہال کی تعمیر کے لیے 05 کروڑ کی لاگت کا ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بھرت بھوشن وید نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں راجوری میونسپل کونسل کے صدر محمد عارف نے زبردست کام کیا ہے ان سالوں میں مختلف ترقیاتی منصوبے نہ صرف شروع کیے گئے بلکہ مقررہ مدت میں مکمل بھی ہوئے اس موقع پر راجوری کی مختلف تنظیموں کے سربراہان بشمول سیلانی بس اسٹینڈ یونین، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر نے نئی تجویز کردہ بینکوئٹ کم شادی ہال کمپلیکس کی تکمیل پر میونسپل کونسل راجوری کا پرتپاک خیرمقدم اور نیک خواہشات پیش کیں۔اس موقع پر موجود دیگر افراد میں محمد نثار، تنویر اقبال، ببلو لون، محمد اعزاز، قلندر حسین، بابو رام، محمد شکور، ونیت کمار، محمد شکور، ستیہ ورما، سویتا گپتا وغیرہ شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا