نائب تحصیلدارسرنکوٹ محمد افضل شاہین کے کشتواڑتبادلہ

0
0

اہلیانِ سرنکوٹ نے خوبصورت الوداعی تقریب منعقدکی،خدمات کوسراہا
لازوال ڈیسک

سرنکوٹ؍؍ڈاک بنگلو سرنکوٹ میں سول سوسائٹی سرنکوٹ اور گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن کی طرف سے نائب تحصیلدار سرنکوٹ محمد افضل شاہین کے اعزاز میں ایک خوبصورت الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔یاد رھے کہ نائب تحصیلدار سرنکوٹ محمد افضل شاہین کا حالیہ دنوں میں سرنکوٹ سے کشتواڑ میں تبادلہ ہو چکا ھے۔الوداعی تقریب میں سرنکوٹ کے نامور سماجی کارکنان مختلف محکمہ جات کے آفیسران اساتذہ و دیگر شخصیات نے شمولیت کی۔مقررین نے اپنے خطاب میں افضل شاہین کے بہترین فرائض منصبی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک مخلص ،دیانتدار، غریب پرور، ایماندار آفیسر شاید ہی میسر ہو جس نے مذہب ،ذات پات ،رنگ و نسل کے امتیاز کو بالا ئے طاق رکھ کر عوام سرن کی خدمت کی اور یتیموں ،بیوائوں، غریبوں اور لاچاروں کا مسیحا بن کر اپنی کرسی سے انصاف کرتے ہوئے ایک بہترین سماجی کارکن کی طرح کام کیا۔جن شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میں ایس ڈی ایم رضوان اصغر ،افضل شاہین میونسپل کونسل کے کونسلر طارق منہاس شری خوشدیو ورما ،حاجی نذیر حسین بجاڑ ،جی بی اے ضلع جنرل سیکریٹری فاروق کھٹانہ ،الطاف بھٹی ،یونس انجم ،رینج آفیسر نثار چوہدری ،جے ای اسحاق چوہدری و دیگران شامل رھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا