’میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں‘

0
49

آصفہ کے قاتلوں کے ساتھ لیڈران مل کر جلوس نکال رہے ہیں :پروین سرور خان
ناظم علی خان
مینڈھرآل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ممبر و ریاستی سکریٹری پروین سرور خان نے کٹھو عہ واقعہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وزرءایک معصوم بچی کے قتل و عصمت ریزی معاملے پر سیاست کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ملزمان کو بچانے کے لئے کٹھوعہ میں لوگوں نے دھرنہ دے رکھا ہے جبکہ پینتھرس پارٹی کے صدر و سابقہ ایم ایل اے بھی ان کی حمائت میں دھرنے میں شامل ہوئے ہیں اور سی بی آئی سے انکوائری کرنے کی مانگ کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرم کی بات ہے کہ ایک معصوم بچی کے ساتھ قتل و عصمت ریزی کا معاملہ پیش آیا اور حکومت میں شامل وزرءاس پر سیاست کھیل رہے ہیں اور سرکار خاموش بیٹھی ہے جبکہ ان دو وزرءکے خلاف فوری طور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کرنی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا اور اتوار کے روز اس معاملہ کو لے کر ایک پینتھرس پارٹی کے سابقہ ایم ایل اے و صدر نے بھی دھرنہ میں شمولیت اختیار کی اوران غنڈہ عناصر کی مدد کے لئے سامنے آگئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور ان لوگوں کے خلاف بھی مقدمی درج کرے جن لوگوں نے اس معاملہ میں دھرنہ دیا ہے اور سی بی آئی انکوائری کی مانگ کی انہوں نے کہا کہ میں ریاستی وزیر اعلی محترمہ محبوبہ مفتی کی شکرگزار ہوں جنھوں نے سی بی آئی انکوائری سے صاف انکار کیا ہے لیکن ان کو فوری طور ایک معصوم بچی کے قتل کے پیچھے جن لوگوں کا ہاتھ ہے ان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے میں ہم رول ادا کرنا چاہیے کیونکہ یہ غنڈہ عناصر دھرنے پر بیٹھ کر معاملے میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں اور ریاست کے خالات خراب کرنا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ معصوم بچی کے قاتلوں کے ساتھ لیڈران مل کر جلوس نکال رہے ہیں اور دھرنہ دے رہے ہیں جبکہ ان لوگوں کو اس معاملے میں سامنے آ کر معاملے کی انکوائری کے لئے اہم رول ادا کرنا چاہیے تھا۔انھوں نے کہا کہ کٹھوعہ کے اندر اس سے پہلے بھی بہت واقعے پیش آے لیکن سرکار نے دھیان نہیں دیا انھوں نے کہا کہ کٹھوعہ کے اندر سے مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بی جے پی باہر نکالنا چاہتی ہے اور اسی لئے بار بار معصوم بکروالوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں سرکار کو فوری طور اس معاملے پر کوئی اہم قدم اٹھانا چاہئے اور مزید مقدمے درج کرکے تحقیقات کرنی چاہیے اور دھرنے پر بیٹھے لوگوں کو بھی سلاخوں کے پیچھے دھکیلنا چاہے جو حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا