لوگ پانی کی ایک بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں!!

0
131

سرکار فوری طور مینڈھر اسمبلی حلقہ کو خشک سالی علاقہ قرار دے :جاوید رانا
ناظم علی خان
مینڈھرممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے ساگر ہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار فوری طور مینڈھر اسمبلی حلقہ کو خشک سالی علاقہ قرار دے ۔انھوں نے کہا کہ مخلو ط حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور پی ڈی پی اور بی جے پی کی سرکار صرف نام کی رہ گئی ہے۔ جا وید رانا نے کہا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط سرکار بری نا کام ہو چکی ہے اور عام لوگوں کو کئی قسم کی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ انھوں نے سرکار سے مانگ کی کہ گذشتہ کئی مہینوں سے علا قہ میں بارشیں نہیں ہوئی ہیں اور زمیندار طبقہ بری طرح پریشان ہو گیا ہے جبکہ تمام قدرتی چشمے خشک ہو گے ہیں اور زمین سطح پر لوگوں کو پانی نہیں مل رہا ہے، لہذا فوری طور مینڈھر اسمبلی حلقہ کو خشک سالی علاقہ قرار دیا جائے کیونکہ سرکار نے اس سلسلہ میں لوگوں کو پانی سپلائی کرنے کے لئے کوئی متبادل بندو بست نہیں کیا ہے کیونکہ خشک سالی سے لوگ پریشان ہو چکے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ موسمیات نے بھی خشک سالی کا بگل بجا دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خشک سالی اسی سال ہوئی ہے جس کا محکمہ نے بھی بگل بجایا ہے لہذا سرکار فوری طور کوئی متبادل بندو بست کرے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ مینڈھر اسمبلی حلقہ میں پانی کی حالت نہائت ہی خستہ ہو چکی ہے ا ور لوگ پانی کی ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں جبکہ متعلقہ محکمہ کے پاس اتنی زیادہ گاڑیاں بھی نہیں ہیں جن کے ذریعہ لوگوں کو پانی سپلائی کیا جائے ۔انھوں نے صاف صاف کہا کہ مینڈھر اسمبلی حلقہ کو سرکار فوری طور خشک سالی علاقہ قرار دے ۔ عوامی اجتماع میں کثیر تعداد میں سر حدی علاقہ کے لو گو ں نے شرکت کی ۔ اور اپنے اپنے مسائل ممبر اسمبلی مینڈھر کے سامنے رکھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا