میں آپکے کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دونگا :شاہ محمد تانترے

0
66

آدھے بازار کو بچا کر باقی کو لایا جارہا ہے نقصان کی زد میں؛منڈی میں ہوا بائی پاس پل پر احتجاج
ظہیر عباس
منڈی// آج منڈی میں دوکانداروں نے اس وقت احتجاج کیا جب جے کے پی سی سی کمپنی کے ملازمین نے بائی پاس پل بنانے کی شروعات کرنی چاہی واضح رہے دوکاندار یہ احتجاج کر رہے تھے کہ گاڑیوں کی وجہ سے بڈھا امرناتھ بازار سے لیکر تحصیل کمپلیکس منڈی تک ہر منٹ کے بعد جام لگتا ہے جسکی وجہ سے پڑی بازار’قاسمی بازار’اعلی پیر بازار اور مندر بازار میں گاڑیوں کے جام سے دوکانداروں اور گاڑی والوں کو گھنٹوں بھر سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے تمام مارکیٹ مندر تا تحصیل کمپلیکس منڈی تک بائی پاس سڑک تعمیر کرنے کیلئے منظوری دے کر رقومات واگزار کی-انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے لئے کمپنی نے ایک سروے کیا تھا جسکے مطابق محلہ گنائیاں اے ہوتے ہوئے محلہ کنڈاں میں پل تعمیر کیا جائے گا جس سے سارا بازاربائی پاس کرنا مقصود تھا اور اس سروے پر تمام لوگ اتفاق رکھتے تھے مگر چند مفاد پرست عناصر نے موصوف کمپنی کو نیچے کا بازار بچا کر پل لگانے کا کام شروع کروانا چاہا جسکے لئے دو دن پہلے کام شروع کیا گیا تھا مگر جب اوپر والے بازاروں کے دوکانداروں نے رکن اسمبلی شاہ محمد تانترے کو بتایا تو انہوں نے کام کو روک دیاتھا اج اوپر والے بازار کے تمام دوکانداروں نے احتجاج کیا تو موقعہ پر رکن موصوف پہنچے احتجاجیوں نے انہیں نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ یہ پل اگر بائی پاس کے لئے تعمیر ہونا ہے تو آدھے ہی بازار کو بائی پاس کرکے کیوں بچایا جارہا اور ستر فیصد سے زیادہ بازار کو نقصان کی زد میں لایا جارہا ہے-انہوں نے سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ کیا انکا کوئی والی وارث نہیں ہے۔عوام نے ان سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ انکے ساتھ انصاف کیا جائے -رکن اسمبلی شاہ محمد تانترے نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ میں آپکے کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دونگا یہ پک ساری مارکیٹ کو بچاتے ہوئے بائی پاس پل و سڑک تعمیر کی جائے گی تاکہ بڈھا امرناتھ مندر سے لیکر تحصیل کمپلیکس تک کبھی بھی جام نہ لگے اور کسی دوکاندار کو نقصان ن ہو اس بات پر اتفاق کرتے ہوئے دوکانداروں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا