روہیت سردانا کے خلاف منڈی بھی سراپا احتجاج

0
57

وسیم حیدری

منڈی//تحصیل منڈی میں اتوار کے روز مختلف مکتبہِ فکر کے علما ء نے روہت سردانا کے اس ٹویٹ جس میں جنابِ فاطمہ زہراعلیہ سلام اور امّ المومنین جناب عائشہ صدیقہ ؓکی شان میں گستاخی کی گئی تھی کے خلاف سخت الفاظ میں مذمّت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ اس موقع پر امامِ جمعہ جامع مسجد المصطفیٰ منڈی سیّد اقرار حیدر زیدی نے لازوال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روہت سردانا نے جو مقدساتِ اسلام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور اسلام کی عظیم ہستیوں کی شان میں جو گستاخی کی ہے اس کی ہم پر زور مذمّت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں جِدّیت سے کام لے اور روہت سردانا کو سخت سے سخت سزا دی جائے کیوں کہ امّتِ مسلمہ یہ کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی کہ ان کے مقدسات کے سلسلے میں کوئی توہین کرے اور اگر ایسی چیزوں کو نہیں روکا گیا تو ہم سڑکوں پر اتر آئیں گے۔ مرکزی جامع مسجد منڈی کے امام علامہ مولانا سیّد امین شاہ گیلانی نے بھی اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک چینل کے اینکر روہت سردانا نے جو اسلام کی عظیم ہستیوں کی توہین کر کے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے وہ قابلِ مذمّت ہے ۔ ہم سرکار سے اپیل کرتے ہیں کہ روہت سردانا نے جو بیہودہ حرکت کی ہے اس کے خلاف کاروائی کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر انسان کو اپنے مذہب کو ماننے اور اس کے مطابق چلنے کا حق ہے لیکن وہ کسی اور مذہب یا اسکے مقدسات کی توہین نہیں کر سکتا اسلئے روہت سردانا نے جو بیہودہ کام انجام دیا ہے اس کے لئے اسے سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اسکے سخت نتائج برامد ہونگے جسکی ذمّہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا