’میں اِس قابل نہیں‘

0
0

مسئلہ کشمیرحل کرانے والا ہی نوبل انعام کا حقدار: عمران خان
لازوال ڈیسک

اسلام آبادپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ وہ امن کے لیے نوبل انعام کے حقدار نہیں ہے بلکہ جو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق حل کرے، وہی نوبل انعام کا حقدار ہوگا۔ پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان نے بتایا ہے کہ وہ امن کے لیے نوبل انعام پانے کے حقدار نہیں بلکہ جو مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے عین مطابق حل کرے ، وہی نوبل انعام پانے کا حقدار ہوگا۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ”میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں، نوبل انعام کا حقدار وہ ہوگا جو مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرے گا اور خطے کے لیے امن و ترقی کی راہیں ہموار کرے گا“۔خیال رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھارتی پائلٹ ابھینندان وردھمان کو وطن واپس بھجوانے کے فیصلے نے دنیا بھر کے لوگوں کو اتنا متاثر کردیاکہ لوگوں نے انہیں نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر واپس بھجوانے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ”عمران خان کیلئے امن کا نوبل انعام“ کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا جب کہ دنیا بھرسے لوگ وزیراعظم پاکستان کو نوبل انعام دینے کے لیے آن لائن درخواست بھی جمع کررہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا