میکسیکو میں بس اور ٹرک کی زبردست ٹکر ، 6 افراد ہلاک، 53 زخمی

0
0

میکسیکو سٹی، 22 جولائی (یو این آئی) میکسیکو کی مغربی ریاست میچوآکین میں بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 53 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی اٹارنی جنرل کے دفتر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

دفتر کے مطابق، حادثہ مقامی وقت کے مطابق دیررات ایک بجے کے قریب یوریکوارو قصبے کے قریب لا پیاداد-وسٹا ہرموسا ہائی وے پر پیش آیا۔

انہوں نے کہا ، سین کوئنٹن ،باجا کیلیفورنیا سے اوکساکا جانے والی بس گروسری لے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی۔ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت 6 افراد جاں بحق اور زخمیوں کو پیرا میڈیکس نے مدد فراہم کی اور انہیں مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا۔

لاشوں کو شناخت کے لیے فرانزک سینٹر لے جایا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا