مراکش میں کشتی چٹانوں سے ٹکرا ئی، چھ تارکین وطن ہلاک

0
0

رباط، 22 جولائی (یو این آئی) مراکش میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی چٹانوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔حادثے میں تقریباً 48 افراد محفوظ رہے۔ ایم اے پی نیوز ایجنسی نے ہفتہ کو مقامی حکام کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی حکام اور ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ یہاں زندہ بچ جانے والوں کو فوری طور پر نکال کر اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے علاوہ مرنے والوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا