میڈیکل بلاک منڈی میں سہ روزہ پلس پولیو مہم کا آغاذ 81.57 فیصد بچّوں کو پلائی گئی پولیو بوندیں

0
0

ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی//ریاست بھر کی طرح میڈیکل بلاک منڈی میں بھی صِفر سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پلس پولیو کی دو بوند پلائے جانے کی مہم کا آغاز ہوا جس حوالے سے سب ضلع اسپتال منڈی میں پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور بیوپار منڈل کے صدر شمیم احمد گنائی نے افتتاح کرتے ہوئے بچوں کو پولیو کی بوند پلائی – واضح رہے کہ پلس پولیو مہم کا یہ دوسرا مرحلہ تھا جس کے پہلے روز میڈیکل بلاک منڈی میں 81.57 فیصد بچّوں کو دوائی کے قطرے پلائے گئے – میڈیکل بلاک منڈی کی جانب سے اس دوائی کو پلانے کا ھدف 24904 بچوں کا ہے جس میں سے مہم کے پہلے روز 20316 بچّوں کو دوائی پلائی گئی – اس حوالے سے بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر سیّد مشتاق حسین نے لازوال کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ پلس پولیو کا پہلا مرحلہ جنوری میں ہوا تھا اور اتوار کو دوسرے مرحلے کے دوران انہوں نے 140 مراکز قائم کئے ہوئے ہیں اور ان میں 560 کے قریب ورکرز تعینات ہیں جن کی نگرانی کا ذمہ 26 افراد کو سونپا گیا ہے اور انہوں نے سہ روزہ پلس پولیو مہم کے پہلے روز بہترین کارکردگی انجام دی – انہوں نے کہا کہ میڈیکل بلاک منڈی میں اول روز 81.57 فیصد بچّوں کو پولیو کی بوند پلائی گئی اور بقیہ بچوں کو آنے والے دو دنوں میں گھر گھر پہنچ کر پولیو کی خوراک پلائی جائے گی – سید مشتاق حسین شاہ نے مزید کہا کہ 2011 کے بعد ہمارے ملک میں پولیو کا کوئی واقع نہیں پایا گیا ہے لیکن پڑوسی ملک پاکستان میں ابھی بھی ایسے معاملات پائے جا رہے ہیں اور وہاں سے لوگ سرحد کے اس پار آتے ہیں جس وجہ سے یہاں پولیو کی بیماری دوبارہ جنم لینے کے خدشات ہیں اور اسی چیز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ مہم ابھی بھی جاری رکھی گئی ہے – انھوں نے کہا کہ محکمہ صحت اس بات کی بھرپور کوشش کر رہا ہے کہ بلاک کے تمام بچّوں کو پولیو کی بوند پلائی جائے تاکہ ملک بھر کی طرح اس بلاک میں بھی کبھی پولیو جیسی مہلک بیماری کا کیس نہ پایا جائے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا