مینڈھر کے ڈھرانہ تاہائی سکول گوہلد سڑک خستہ حالی کا شکار

0
166

گاڑیاں کجا پیدل چلنا بھی دشوار ،عوام کی ڈی سی پونچھ سے مداخلت کی اپیل
داودخان
مینڈھر//مینڈھر کہ علاقہ ڈھرانہ سے ہائی سکول گولد سڑک تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے ۔واضح رہے مذکورہ سڑک کی تعمیر پی۔ایم۔جی۔ایس وائی کے تحت ہوئی تھی جس کی موجودہ حالت یہ ہے کہ اس پر نہ ہی گاڑیاں چل پاتی ہیں اور نہ ہی پیدل مسافر۔وہیںمقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک بار تعمیر کرنے کے بعد پی۔ایم۔جی۔ایس۔وائی حکام نے دوبارہ کبھی اس سڑک کی طرف دیکھا نہیںجبکہ محکمہ کو ہر پانچ سال کے بعد کسی بھی سڑککی مرمت کرنی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک پرجگہ جگہ گھڈے پڑے ہوئے ہیں جن سے گزرنا مشکل ہو رہا ہے۔اس ضمن میںمقامی عوام نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ خود اس سڑک کا معائنہ کریں اور اس کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایات جاری کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا