ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی پونچھ کے کے خلاف نازیبا الفاظ اور دھمکی امیز بیان قابل مذمت:عوام

0
97

منڈی میں کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور ارکان نے امن ڈابر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا
ریاض ملک
منڈی؍؍ گزشتہ روز ضلع پونچھ میں بی جے پی یوتھ لیڈر امن ڈابر کی جانب سے ضلع ترقیاتی کمشنر اور ایس ایس پی پونچھ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال اور دھمکی امیز پریس کانفرنس پر عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے جس کو لیکر عوام نے جہاں پارٹی سے ایسے عناصر کو برخاست کرنے کے ساتھ اس کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی مانگ ہے۔اس ضمن میںتحصیل ہیڈ کواٹر منڈی پر بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئرلیڈر حاجی محمد اشرف دیدڑ،بھارتیہ جنتاپارٹی کارکنان ،نیشنل کانفرنس کے فعال یوتھ لیڈر سرپنچ منڈی مبشر حسین بانڈے، بی جے پی کارکن محمد اکرم لون اورخواجہ فاروق احمد گریستو نے امن ڈابر کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امن ڈابر نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیاہے اوردھمکی امیز پریس کانفرنس کرکے عوام کے دلوں کو مجروح کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں جب سے ضلع ترقیاتی کمشنر یاسین محمد چوہدری آئی اے ایس اور ایس ایس پی پونچھ ونے کمار پونچھ میں تعینات ہوئے ہیں، یہاں ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہواہے اور کئی رکے پڑے پروجیکٹوں پر کام ہوئے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے حالیہ ترقیاتی پروجیکٹوں پر عملدرآمد کو خوب سراہا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی اپیل کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا