پیر پنجال سے ہزاروں لوگوں نے کی شرکت
ناظم علی خان
مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ رام کنڈ کے مندر میں میلہ اختتام پزیر ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں ضلع راجوری اور پونچھ کے لوگوں نے شرکت کی۔واضح رہے رام کنڈ مندرایک مشہور مندر ہے جہاں ہر سال 14چیت کو میلہ لگایا جاتا ہے جس پر پہلے دن مینڈھر ہنومان مندر سے ایک چھڑی یاترہ نکالی جاتی ہے جو کئی کلو میٹر سفر پیدل کرکے رام کنڈ مندر پہنچتی ہے ۔رام کنڈ مندر کی خاص بات یہ ہے کہ وہاں پر تمام لوگ غسل کرتے ہیں کیونکہ دو کنڈ بنے ہوئے ہیں ایک میں عورتیںاور دوسرے میں مرد غسل کرتے ہیں جن کا نام سیتا اور لکشمن ہے ۔