درہال تاچوکیاں سٹرک، معاوضہ ابھی تک فائلوں میں گھوم رہا ہے !

0
0

نو برس گزر گئے معاوضہ نہیں ملا ،زمین پر دوبارہ فصل اگانے کا انتباہ
تبریز ملک
درہال درہال تا چوکیاں سڑک پی ایم جی ایس وائی کے تحت بنی تھی جس کی تعمیر میں کئی لوگوں کی زمینیں محکمہ نے حاصل کی تھی اور لوگوں کو معاوضہ واگزار کرنے کیلئے کہا گیا تھا لیکن نوسال گزرنے کے بعد بھی غریب لوگوں کو معاوضہ نہیں ملا ۔اس سلسلہ میں کئی بار لوگوں نے محکمہ کے اعلی افسران سے بات کی لیکن کچھ حاصل نہ ہو۔واضح رہے سڑک کی زد میں آئی زمینوں کے مالکان نہایت ہی غریب ہیں جن کا گزر بسر اسی زمین پر تھا جو سڑک کی کٹائی میں برباد ہوگئی جس پر لوگوں میں کافی غم و غصہ ہے ۔عوام کا کہنا ہے کے وہ اب سڑک کی کٹائی میں برباد ہوئی جگہ پر دوبارہ فصل اگائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا