مینڈھر میں نفرت انگیز بیان دینے پر

0
73

بی جے پی رہنما ء ستیش بھارگو کو پارٹی سے نکال دیا گیا
دائودخان

مینڈھر؍؍جموں و کشمیر بی جے پی کے سربراہ نے ایک انتخابی میٹنگ کے دوران نفرت انگیز بیان اورغیر پارلیمانی زبان کے الزام میں سینئر لیڈر ستیش بھارگو کو پارٹی سے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے چھ سال کے لیے نکال دیا۔واضح رہے ستیش بھارگو کے ایک بیان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے مینڈھر علاقے میں ایک میٹنگ میں نفرت انگیز بیان اور غیر پارلیمانی زبان کااستعمال کیا۔اس واقعے کے بعد جموں و کشمیر بھاجپاکی تادیبی کمیٹی کے چیئرمین سنیل سیٹھی نے بھارگو کے خلاف کارروائی کی سفارش کی۔
انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے اور سینئر لیڈر کا اس طرح کا رویہ سراسر بے ضابطگی ہے اور اسے بی جے پی جیسی نظم و ضبط والی پارٹی میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس طرح کی سفارش کی جاتی ہے کہ انہیں فوری طور پر 6 سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا