مینڈھر انتظامیہ نے بازار میں کیادورہ

0
17

گلے سڑے پھل اور سبزیاں تباہ کی،مومی لفافے ضبط اور ر 9800روپئے جرمانہ بھی وصولہ گیا
ناظم علی خان
مینڈھر سب ڈویژنل انتظامیہ نے مینڈھر بازار میں دورہ کر گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ مومی لفافے بھی ضبط کئے ۔واضح رہے یہ کاروائی نائب تحصیلدار مینڈھر طارف حسین شاہ ،اے سی فوڈ اینڈ سیفٹی طارق محمود،بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان، ڈاکٹر جاوید چوہدری، تحصیل سپلائی آفیسر عبدالخالق اور پولیس ٹیم کی نگرانی میں ہوئی ۔اس موقع پر گلے سڑے پھلوں اور سبزیوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ مومی لفافے بھی ضبط کئے اور 9800روپئے جرمانہ بھی وصولہ گیا اور دوکانداروں کو اشیاءکی قیمتوں کی فہرست بھی آویزاں رکھنی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا