میم‘‘نظم فیسٹول شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

0
0

 

مرکزنالج سٹی میں ورلڈ انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ کے تحت میم نظم کے 6؍ویں ایڈیشن کا انعقاد

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )
مرکز نالج سٹی میں ورلڈ انسٹی ٹیوٹ فارریسرچ اِ ن ایڈوانس سائنس کے زیر اہتمام میم پوئٹری نظم کا ۶؍چھٹا ایڈیشن نہایت ہی شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام میں تقریبا ۱۰۰سے زائد مرد وخواتین مندوبین نے حصہ لیا ۔

http://www.markazonline.com/

جنہوں نے پیغمبر اسلام کی زندگی ،شان وشوکت اورعظمت وبلندی کے تئیں نظم پیش کیں ۔پروگرام کا افتتاح نالج سٹی کے ایم ڈی ڈائیریکٹر ڈاکٹر محمد عبدالحکیم الازہری نے کیا ۔کے این کنجی محمد نے کلیدی خطاب فرمایا۔اس موقع پر پی کے گوپی کی لکھی ہوئی نظم’’دیا‘‘ ہمدردی ‘‘ کیلئے اعزازی الف میم ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔جبکہ میم جونیئر ایوارڈ نوجواں شاعر ہاشم شاہجہاں کو پیش کیا گیا ۔اس تقریب میں ۳۰ سے زائد معزز مہمانان نے شرکت کی جن میں قابل ذکر اسماء ویران کٹی ،ایس جوزف،سوکمار ہیں ۔واضح رہے کہ نالج سٹی نے نظم،گیت کے فروغ وارتقا کے سلسلہ میں میم نظم فیسٹول کا انعقاد کیا گیا تاکہ نظم گوئی کافن بام عروج کو پہونچے ۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا