میگا ایونٹ کی سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں ہالینڈ اور فرانس کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ (کل) کھیلا جائیگا
برازیلیا ۔ (یواین این)میزبان برازیل اور میکسیکو کی ٹیموں نے18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، میگا ایونٹ کی سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں ہالینڈ اور فرانس کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میکسیکو کا مقابلہ ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں میکسیکو کی ٹیم نے ہالینڈ کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی، دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا بعد میں میچ کے فیصلے کے لئے دونوں ٹیمون کو چھ، چھ پنالٹی ککس دیئں گئیں جس پر میکسیکو نے ہالینڈ کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان برازیل کی ٹیم نے فرانس کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ پہلے ہاف پر فرانس کی ٹیم کو برازیل کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62ویں، 76 ویں اور 89 ویں منٹ میں گول کرکے فرانس کو 3-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ برازیل کی طرف سے کائیو جارج، ورن اور لازارو نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری جانب میزبان برازیل اور میکسیکو کی ٹیموں کے درمیان 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا۔