میری مٹی میرا دیش کے زیر اہتمام کامرس کالج میں پوسٹر سازی اور پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں کے شعبہ انگریزی اور کامرس نے آئی کیو اے سی کی پہل کے تحت’میری مٹی میرا دیش‘ کی تقریبات کے سلسلے میں آزادی کے زیراہتمام 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ’قوم سب سے پہلے، ہمیشہ سب سے پہلے کے موضوع پر پوسٹر/پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ کالج پرنسپل اور سرپرست ڈاکٹر سریندر کمار کی نگرانی میں آزادی کے 76 سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت منائے جا رہے اس پروگرام میں پرنسپل نے اپنے خطاب میں میری مٹی میرا دیش کے جشن کے بارے میں سبھی کو آگاہ کیا۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آج کے طلباء ملک کا مستقبل ہیں اور ہماری قوم کے ساتھ ہماری وفاداری ہماری قوم کو عظیم اور ترقی پسند بنائے گی۔ ہم سب کو بطور شہری اپنے ملک کو عالمی سطح پر بلند کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ مختلف سمسٹرز اور اسٹریمز کے طلباء نے جوش و خروش سے رنگین پوسٹرز بنا کر قوم کی شان و شوکت کا مظاہرہ کیا۔ سوہانی، پالوی، رشمی شرما، نودیپ کور سمرن ورشا بھی شرکاء میں شامل تھے۔ بعد میں کالج کیمپس سے کینال ہیڈ کی طرف ترنگا ریلی کو کالج کے پرنسپل نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ تمام فیکلٹی ممبران این ایس ایس کے رضاکار، این سی سی کے رضاکاروں نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا تھاما اور اس سال یوم آزادی کے موقع پر "قوم پہلے ہمیشہ پہلے اور بھارت ماتا کی جئے کے تھیم کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر موجود فیکلٹی ممبران پروفیسر باربرا کول، پروفیسر سویتا جموال، پروفیسر شفقت جہانگیر، ڈاکٹر مونیکا ملہوترا، ڈاکٹر سندھیا بھردواج، پروفیسر آشو منہاس، پروفیسر دیپشیکھا شرما، ڈاکٹر فائزہ، پروفیسر شریا، پروفیسر رجنی بالا ، ڈاکٹر رومی رانی، ڈاکٹر،ل سربجیت کور، ڈاکٹر جگمیت، پروفیسر عرفان علی، مسٹر ملک اعزازموجود تھے۔ اس پورے پروگرام کو پروفیسر باربرا کول، ڈاکٹر مونیکا ملہوترا، پروفیسر سویتا جموال اور کالج کے این ایس ایس پی اوز پروفیسر دیپ شیکھا شرما اور پروفیسر عرفان علی نے بہترین انداز میں منظم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا