بفلیاز سے سرنکوٹ تک سڑک کی خستہ حالی

0
0

نہ انتظامیہ اور نہ ہی دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی توجہ دے رہی ہے
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ؍؍سرنکوٹ کے مقامی لوگوں نے بفلیاز سے سرنکوٹ تک سڑک کی خستہ حالی پر کافی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ بلخصوص ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اس سڑک کے مسلے کو لے کر اس پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھروں اور دکانوں کے اندر پانی بھر جانے سے لاکھوں کا نقصان ہو رہا ہے اور زمین، مکانات اور املاک کو خطرہ ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کاٹنے کے بعد کوئی نالہ بھی نہیں بنایا گیا ہے اور بارش کے دوران لوگ پریشان ہیں لیکن نہ انتظامیہ اور نہ ہی دھرم راج کنسٹرکشن کمپنی اس طرف کوئی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سڑک جموں صوبہ کو کشمیر کے ساتھ ملانے والی ایک ایسی واحد سڑک ہے جس پر انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے۔کئی بار انتظامیہ کو اس بارے میں اگاہ کیا گیا لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے بتایا کہ اب ہماری ایک آخری امید ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ ہیں جو اس مسلے کا حل کروا سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا