ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
اعجازالحق بخاری
پونچھ ؍؍ آزادی کے امرت مہا اتسو کے موقعہ پر میری مٹی میرا دیش کمپین کے تحت پونچھ کے قدیم اسکول شہید منجیت سنگھ میموریل ہائر اسکینڈری اسکول پونچھ کی جانب سے این ا یس ایس یونٹ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے مٹی کو نمن ویروںکا وندن تھیم کو لیکر ملک کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے ا یک رنگا رنگ ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے والے سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا ۔ ریلی کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری IASنے ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا اس موقعہ پر چیف ایجوکیشن افیسر پونچھ اور اسکول انتظامیہ بھی اُن کے ہمراء تھے ۔ ریلی میں طلبہ اساتذہ اور عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آخر میں ریلی منعقد کرنے پر شرکاء کی جانب سے اسکول پرنسپل اور اساتذہ لکچررس کو مبارکباد دی گئی اور اسکول انتظامیہ نے بھی شرکاء کو شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے اس ریلی کا مقصد ملک کی خاطر جان نچھاور کرنے والے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔