میجر کی بیوی کے قتل کے الزام میں ایک دیگر میجر گرفتار

0
0
یواین آئی
نئی دہلی؍؍دہلی پولس نے میجر امت دویدی کی بیوی شیلجا دویدی (32) کے قتل کے الزام میں فوج کے ہی ایک دیگر میجر نکھل ہانڈا کو اتوار کے روز  میرٹھ کے دورالہ سے گرفتار کر لیا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ میجر ہانڈا پر شیلجا کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں ثبوتوں کی بنیاد پر قتل کا واقعہ معاشقہ کا معاملہ لگ رہا ہے۔ واضح ر ہے کہ میجر دویدی کی بیوی شیلجا دویدی کو ہفتہ کے روز نامعلوم افراد نے نارائینا کے آر پی ایف برار چوک کے نزدیک گلا ریت کر قتل کر دیا تھا۔ ملزم قتل کرکے لاش کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔ شام کے وقت خاتون کے شوہر میجر دویدی اپنی بیوی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرانے تھانہ  پہنچے تو انہیں شیلجا کی موت کے بارے میں پتہ چلا تھا۔ پولس کے مطابق ہفتہ کے روز دوپہر کسی راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی کہ دہلی کینٹ کے میٹرو کھمبا نمبر 11 کے سامنے ایک خاتون خون سے لت پت پڑی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے دیکھا کہ خاتون کا گلا ریتا گیا ہے، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ شیلجا  اپنے گارڈ کے ساتھ دہلی کینٹ علاقے سے آر آر اسپتال میں فیزیو تھراپی کے لئے گئی تھی۔ اسپتال کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد انہوں نے اپنے گارڈ کو گاڑی ساتھ گھر بھیج دیا۔ اس کے بعد وہ ایک دوسری گاڑی میں بیٹھیں اور کار میں ہی بیٹھے شخص نے واردات کو انجام دیا۔ پولس کی تحقیقات میں میجر دویدی کی بیوی کے دوسرے میجر سے معاشقہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولس کی تفتیش میں میجر امیت نے بتایا کہ دہلی آنے سے پہلے دیماپور میں ان کی پوسٹنگ تھی، وہاں پر ان کی بیوی کی نزدیکیاں ایک دوسرے میجر سے بڑھ گئی تھیں۔ دہلی آنے کے بعد بھی ان کی بیوی کی اس میجر سے بات چیت ہوتی تھی۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا