مشن 2019:بھاجپا کی کشمیر میں عوامی رابطہ مہم شروع

0
0
یواین آئی
جموں؍؍لوک سبھا انتخابات2019کے پیش نظر وادی کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی ہے۔بی جے پی کے قومی صدر اور جموں وکشمیر میں پارٹی انچارج اویناش رائے کھنہ نے ایم ایل سی رومیش اروڑہ کے ہمراہ ’سمپرک فار سمرتھن‘حمایت کے لئے رابطہ مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد نریندر مودی حکومت کی حصولیابیوں کو گھر گھر پہنچاناجاہے۔اتوار کے روز اویناش رائے کھنہ نے کشمیریونیورسٹی میں پروفیسروں اور اسسٹنٹ پروفیسروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں سابقہ چیف انجینئر پی ڈی ڈی(کشمیر)دلجیت سنگھ کی رہائش گاہ پر گئے، انہیں مودی سرکار کی کامیابیوں پر مبنی ایک کتابچہ تھمایا۔کھنہ نے مذکورہ لوگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی قومی صدر امت شاہ نے این ڈی اے سرکار کے چار برس مکمل ہونے پر رابطہ مہم شروع کی ہے تاکہ لوگوں کو مرکز کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں ، پروگراموں کی جانکاری دی جائے اور ان سے لوک سبھا انتخابات2019کے لئے حمایت حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی کوشش ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچاجائے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا