مہو کھڑی رابطہ سڑک پر ہرنیھال کے مقام پر ایک سڑک حادثہ

0
0

حادثے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع،11 افراد زخمی
ملک شاکر

بانہال؍؍سب ضلع بانہال کے علاقہ مہو کھڑی سڑک پر ہرنیھال کے مقام دلخراش حادثے میں ایک ٹاٹا سومو حادثے کا شکار بنی جس میں ایک عورت کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی اور 11 افراد زخمی ، آرمی این جی او اور پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکو کر کے زخمیوں کو سب ضلع اسپتال بانہال لایا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید طبی جانچ کے لئے انہیں وادی کشمیر کے لئے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ۔اس موقع پر کہرام مچا اور ہسپتال چیخ و پکار سے گونج اٹھا یہاں ہر آنکھ نم تھی اور جگر کو چھلی کر دینے والے مناظر دیکھنے کو ملا ۔اس دلدوز حادثے کے بعد پورا بانہال غم میں ڈوبا اس حادثے میں فوت ہونے والی عورت کی پہچان ناہدا بشیر زوجہ طارق احمد ڈار ساکنہ ہولن بانہال کے بطور ہوئی جس کا نماز جنازہ رات کے گیارہ بجے انکے آبائی علاقے ہولن میں ادا کیا گیا۔اس موقع بانہال کی پر سیاسی ، سماجی ا، ادبی ، دینی انجمنوں اور صحافی برادری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت اور اظہار ہمدردی کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا