مہو ویلی ونٹر کرنیوال کا انعقاد11 سے 14 مارچ تک ہوگا

0
0

سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍ پورے ملک میں جموں وکشمیر سیاحت کا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔حال ہی میں منعقد انڈیا ٹوڈے ٹورازم سروے میں جموں و کشمیر کو ملک کے بہترین ایڈونچر سیاحتی مقام کے طور پر چنا گیا۔ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سیاحت کی صنعت تیزی سے اس خطے کی شناخت بن رہی۔وہی اگر ضلع رام بن کی بات کی جائے تو ضلع رام بن میں بھی اس طرح کے کئی سیاحتی مقام تو ضرور موجود ہیں لیکن ان مقامات کو پوری طرح سے سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے تیزی سے کام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔حلاکہ اس ضمن میں کچھ حد تک اب کوششیں بھی کی جارہی ہیں اور اسی سلسلے کی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی کی مہو وادی میں 11سے 14 مارچ تک ہندوستانی فوج، جموں ٹورازم اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے دوسری مرتبہ سرزمین مہو میں "مہو ویلی ونٹر کرنیوال” کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ اس کرنیوال میں کشمیری اور گوجری کے علاوہ اور بھی کئی رنگارنگ ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس کرنیوال میں کئی تقریبات بھی منعقد کیے جائیں گے جن میں سے باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کے لیے مقامی باشندوں کی جانب سے مہمان نوازی، الاؤ ،زپ لائنگ، ٹریکنگ، اور سکیئنگ وغیرہ شامل ہیں۔وہی اگر مہو وادی کے حسن کی بات کی جائے تو یہ تخلیق خداوندی کا ایک شاہکار ہے۔یہاں کے فلک پوس پہاڑوں نے سرسبز جنگلوں، پھولوں سے بھری وادیوں، وسیع و عریض چراگاہوں،جھرنوں، آبشاروں ، ٹھنڈی فضاؤں اور برف کی سفید چادر سے ڈھکی اس مہو وادی کو اپنے دامن میں چھپا کے رکھا ہیں۔ مہو کی یہ حسین وادی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے اور اب حکومتِ وقت کی جانب سے مہو کی اس وادی کی طرف دلچسپی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اگر مہو کی اس وادی کو پوری طرح سے سیاحتی نقشے پے لایا جاتا ہے تو یہ ریاست کی سیاحت اور اقتصادیات میں ایک نئے اور پرکشش باپ کا اضافہ کر سکتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا