مہور میں SDMکی خالی اسامی پر لوگوں نے کیا سخت احتجاج

0
0

ڈیڑھ سال سے لوگ شدید پریشانیوں میں مبتلا ، حکام اور انتظامیہ کو نہیں ہو رہا ہے ٹس سے مس: عوام
آر جے بشیر

  • مہور؍؍مہور میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایس ڈی ایم کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے جس وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وہیں اگر دوسرے محکموں کی طرف دیکھا جائے تو تمام محکموں کا حال یہی ہے ۔ علاقہ میں گم سم انتظامیہ کے خلاف آج لوگوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر حکام نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے سب ڈویژن کے لوگ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور یہاں پر کوئی آفیسر بھی موجود نہیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب گھر کا کوئی سربراہ ہی نہیں ہے تو باقی لوگوں کا کیا حال ہو گا اس لئے سرکار کو چاہئے کہ پہلے سربراہ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔ مظاہرین نے کہا کہ لوگ دور دراز علاقوں سے اپنے مسائل حل کروانے کے لئے آتے ہیں لیکن ایس ڈی ایم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل جوں کے توں ہے اور دوسرے محکموں میں بھی لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلاب گڑھ تک کی عوام ایس ڈی ایم نہ ہونے کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد یہاں کی طرف سرکار نے توجہ نہیں دی تو لوگ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا