مہورمیں محکمہ تعلیم تباہی کے دہانے پر،اساتذہ اکثراسکول سے رہتے ہیں غائب

0
33

میں چوکیدار نہیں ہوں جو ٹیچروں کے پیچھے پیچھے پھرتا رہوں :زونل ایجوکیشن آفیسر!
آرجے بشیر

مہور؍؍جی ہاں آج ہم بات کر رہے ہیں ہائی سکول جملان کی جہاں پر استاد اپنی مرضی سے ڈیوٹی کرتے ہیں جملان کے کچھ لوگوں نے نمائندے سے کہا ہمارے سکول میں استاد ڈیوٹی نہیں آتے کچھ آتے ہیں اور کچھ اپنی حاضری لگا کر واپس اپنے کام پر جاتے ہیں اس کے بعد ہم نے زونل ایجوکیشن آفیسر سے کہا کہ آپکے جملان ہائی سکول میں استاد ڈیوٹی دینے میں کوتاہی کر رہے ہیں اور نمائندہ جب تک سکول پہنچتا تب تک زونل ایجوکیشن آفیسر کے آفس سے فون جاتا ہے آپ کے سکول میں کچھ میڈیا کے لوگ آرہے ہیں اور اس کے بعد جو ٹیچر صبح سکول سے اپنی حاضری لگا کر کسی کام سے گئے ہوئے تھے وہ فور اسکول میں واپس آجاتے ہیں بائیو میٹرک کا سسٹم لگو تو کیا گیا مگر اس سے ایجوکیشن پر کیا اثر ہوااستاد صبح10بجے اٹینڈنس لگاکر سکول سے واپس آ جاتے ہیں اور جب چار بجنے والے ہوتے ہیں ۔واپس سکول پر جاکے اپنی حاضری کرتے ہیں اور بائیومیٹرک مشین پر اپنا انگوٹھا لگا کر واپس گھرجاتے ہیں لیکن انتظامیہ کو کوئی خبر نہیں جی ہاں آج ہم بات کر رہے ہیں محکمہ تعلیم کی سراسر لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا جا رہا ہے ۔والدین اپنے بچوں کو سکول میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں مگر والدین کو یہ بھی نہیں پتا کہ ان کے بچے سکول میں جا کے کیا کرتے ہیں ۔آج ہمارے نمائندے نے جملان ہائی سکول کا جائزہ لیا سکول میں موجودہ استادوں سے پوچھا کل ملاکر کتنے ٹیچر یہاں پر تعینات ہیں ۔ ایک استاد نے کہا ہمارے یہاں16 اساتذہ کاعملہ ہے ایک اور استاد سے پوچھا تو انہوں نے کہا ہمارے پاس13 اساتذہ ہیںیہاں سے پتہ چلتا ہے یہ لوگ کتنی ڈیوٹی اسکول میں کرتے ہیں ان لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ ہمارے سکول میں کل ملا کر کتنے استاد تعینات ہیں استادوں نے کہا ہمارے بچوں کا سلیبس مکمل ہے کلاس میں جاکر بچوں کو کتاب کھول کر پڑھنے کو کہا اور بچوں سے کچھ بھی نہیں پڑھا گیا یہاں سے پتہ لگایا جا سکتا ہے اتنا سٹاف ہونے کے باوجود بھی اسکول کی اتنی حالات کیوں خراب ہے جب ہم نے چیف ایجوکیشن آفیسر سے بات کی چیف ایجوکیشن آفیسر کا یہ جواب ملا میں چوکیدار نہیں ہوں جو ٹیچروں کے پیچھے پیچھے پھرتا رہوں جم سیلان کے عوام نے گورنر سے گزارش کی ہے اسکول کی تحقیقات کی جائے تاکہ غریب لوگوں کو انصاف مل سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا