مہندر سنگھ رانا پرنسپل جی ایچ ایس ایس گواڑی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد

0
0

محکمہ تعلیم کے ضلع و مقامی افسران کے علاوہ مقامی ملازمین نے پروگرام میں بھاری تعداد میں شرکت کیں
عشرت وانی
بھلیسہ ؍؍مہندر سنگھ رانا پرنسپل جی ایچ ایس ایس گواڑی کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔مہندر سنگھ رانا نے 34 سال تک محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دی۔ اس سلسلے میں اسکول کے احاطے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محمد ایاز مغل ڈی پی ای او ڈوڈہ نے کی اور پرنسپل مہندر سنگھ رائنا مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر شرکت کرنے والے معززین میں وائی پی کوتوال ‘معزز سیشن جج کشتواڑ، شری تنویر احمد پرنسپل ایچ ایس ایس ٹراؤن، بھارت بھوشن پرنسپل جی ایچ ایس ایس بھدرواہ، دیویندر سنگھ پرنسپل بھگوا، رحمت اللہ دیو پرنسپل ایچ ایس ایس کاشتی گڑھ’ سریندر سنگھ پرنسپل ایچ ایس ایس کْشتی گڑھ، پرنسپل ایچ ایس ایس کْلجیش کاٹل اور دیگر شامل ہیں۔ کھوروانی پیٹران شاہین پبلک اسکول ڈوڈہ، جمعیت علی آغا، یاسر حسین، جی ایل ٹھاکر، طارق حسین، مقصود احمد، ہنس راج ایچ ایم بھارتی، عابد حسین زرگر ایچ ایم جی ایم ایس نیلی، ماسٹر نور محمد، عبدالواحد، خازن چند، امیر چند شرما اور ڈرائیو بھگت، سکولوں کے طلباء کی طرف سے ایک رنگا رنگ پروگرام پیش کیا گیا۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں سینئر لیکچرار محمد ایوب راتھر نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور بہت کم وقت میں تدریس کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں پرنسپل کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے دور دراز کے علاقوں میں معیار تعلیم کو بڑھانے کے لیے پرنسپل کی انتھک کوششوں کو سراہا۔اپنے خطاب میں پرنسپل جی ایچ ایس ایس گواری ایس مہندر سنگھ رانا نے کہا کہ میں نے سکول میں نہ صرف بنیادی ڈھانچہ بلکہ معیاری تعلیم کو بڑھانے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں نے سکول کے کاموں میں بھرپور تعاون کرنے پر عملہ اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔ اساتذہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں تاکہ ہمارا علاقہ بہت زیادہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔میرے اعزاز میں شاندار الوداعی پارٹی کا انعقاد کرنے پر انہوں نے سٹاف اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی تاکہ اس ادارے کے طلباء کو انصاف مل سکے۔ تقریب کی کارروائی محمد ایوب زرگر سینئر لیکچرر نے چلائی جبکہ شکریہ کا کلمہ وائس پرنسپل ہرمیندر سنگھ نے پیش کیا۔ اس موقع پر موجود ممبران میں لیکچرار مشتاق وجاہت، دھیرج چوہان، نثار احمد راتھر، رمن جیت سنگھ، ماسٹر بیکر حسین بٹ، جگمیت پال، الطاف حسین میر، جگدیش کمار، شاہنواز بٹ، آفتاب عالم زرگر، شوکت علی راتھر، سلیم اختر، راحیل رفیق راتھر، لاکھ راج شرما سونو سنگھ، میڈم رانا کماری، پروینہ بیگم، روکایا بیگم، عشرت علی، محمد عامر خان، انیل کمار، مختار احمد اور عابد حسین میرشامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا