مہناز کوثر اور نثاراحمد چیچی کشمیری زبان کے لئے اسسٹنٹ پروفیسر تعینات !

0
0

گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسی ایشن سرنکوٹ کی اکائی کی جانب سے مبارک بادی
منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍تحصیل سرنکوٹ کی گوجربکروال ایمپلائز ایسوسیشن کی اکائی نے سرنکوٹ کے دوردراز علاقہ پونی کھیت سے تعلق رکھنے والی مہناز کوثر وضلع شوپیاں کے دوردراز علاقہ سے تعلق رکھنے والے نثار احمد چیچی کو بطور اسیٹنٹ پروفیسر تعینات ہونے گوجر بکروال ایمپلائزایسوسیشن کی جانب سے ایک تہنیتی نشست ہوئی جس کی صدارت فاروق کھٹانہ نے کی گوجربکروال کے جنرل سکریٹری فاروق کھٹانہ نے کہا یہ مقامِ مسرت ہے کی حاجی محمد فاروق جو پیشہ سے سعودی عرب اور ممبئی میں ایک مزدور ہے اوراپنی حلال کمائی بچوں پر لگائی اور آج ان کی بیٹی بطورِاسیسٹنٹ پروفیسر کشمیری زبان کے لئے تعینات ہوئی ہے اور کلر شوپیاں ایک دور افتادہ علاقہ ھے وہاں نثار چیچی کا بطورِاسسٹنٹ پروفیسر کشمیری زبان تعینات ہونا قابلِ فخر بات ہے۔ وہی ہی گوجر بکروال کے ممبر شفیق میلونے موجودہ حکومت کے تہی شکریہ ادا کیا اور کہا آج نئی تعلیمی پالیسی کی ہی خوبی ھے جس کی وجہ سے گوجر بکروال پسماندہ طبقہ کے نوجوانوں نے مختلف علاقائی زبانوں میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تعینات ہو رہے ہیں اور طلباوطالبات پر زور دیا کہ عربی فارسی، اردو اور انگریزی زبانوں کے ساتھ ساتھ ہندی،ڈوگری کشمیری سنسکرت کے علاوہ دیگر قومی،بین الاقوامی وعلاقائی زبانوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس کا صلہ ہمیں مل رہا ہے۔اس دوران تمام اراکین گوجر بکروال نے مہناز ونثار کے والدین کو مبارک پیش کی جن کی محنت، لگن اور خلوص کا ادراک آج گوجر بکروال ایمپلائز ایسوسیشن و پوری برادری کر رہی ہے جس کی بنا پر آج مہناز کوثر و نثار چیچی بطورِاسیسٹنٹ پروفیسر کشمیری زبان تعینات ہوئے ہیں۔دیگر جو لوگ اس تہنیتی میٹنگ میں موجود تھے ان میں تحصیل صدر گوجر بکروال گلزار سٹیلوی تحصیل جنرل سکریٹری الطاف بھٹی ، سینئر ہارٹیکلچرآفیسر فاروق چوہدری،سینئر استاد ، شاعر و ادیب یونس انجم ،ڈاکٹر اشتیاق چوہدری، عباس چوہدری، سینئر استاد فاضل نشاط ماسٹر قاسم چوہدری،ماسٹراشفاق چوہدری، ماسٹر احسان چوہدری، نوراحمد انجم، زبیر بھٹی بہترین شاعر،ادیب ومحقیق حفیظ الرحمان صفدر،عبدلشکور گورسی اکرام کوہلی، مختار چوہدری جاوید پسوال، خورشید چوہدری،سینئرلکچرار اسحاق فریدی، ضیا الرحمان بھٹی، عبدلرشید بھٹی اشتیاق بھٹی شکور گورسی کنیز عفت، میڈم پروین اختر ،ماسٹر شوکت ،ماسٹر اسلم ،یونس بھٹی ،گلزار میلو ،اسحاق راہی خورشید مقدم ایوب میلو میڈم مصر، میڈم تعظیم اختر، سنیئر ٹیچر میڈم واجدہ پروین، میڈم رفعت جبین، میڈم بدرالنسا ء ،زینب نور ماسٹر نور حسین ، ماسٹرالطاف گورسی ماسٹر لعل حسین بھٹی میڈم الفاں میڈم زرینہ ماسٹر شبیر دیدڑو ماسٹر یونس دیدڑ قابل زکر ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا