حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے مولانا عبدالرشید داؤدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

0
0

ایم شفیع رضوی
اننت ناگ؍؍ مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں کے صوبائی صدر و ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ رگوڑا جموں کے بانی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے مولانا عبدالرشید داؤدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر کے ان کی مذاج پر سی کی اور جیل رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا اور کہا کہ آپ عدم موجودگی میں دین و سننت کی اشاعت جو نقصان ہوا ہے اس کی برپائی مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے آپ کی کمی کو بہت محسوس کیا گیا اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آپ کو قید و بند سے رہائی نصیب ہوئی اب آپ اپنے مشن کو جاری رکھیں مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کی پوری ٹیم اور عوام الناس آپ کے ساتھ کھڑی ہے مسلم پرسنل لاء بورڈ کو اور عوام کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ وہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی حضرت مفتی نذیر احمد قادری نے مولانا عبدالرشید داؤدی سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ میں اور میری پوری تنظیم آپ کے ساتھ دین و سننت کی اشاعت میں شانہ بشانہ ہر وقت کھڑی رہے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا