مہذب معاشرے اور ترقی یافتہ قوم کا راز مروجہ اور اخلاقی تعلیم میں مضمر:فاروق عبداللہ

0
0

کہاتعلیم ہی کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی ، خوشحالی اور فارغ البالی کی ضامن ہے
یواین آئی

سری نگر؍؍تعلیم حاصل کرنا ہر ایک انسان کا بنیادی حق ہے اور اپنے بچوں کو مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم سے آراستہ کرانا والدین کا اولین فرض ہوتا ہے کیونکہ تعلیم ہی کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی ، خوشحالی اور فارغ البالی کی ضامن ہے۔ان باتوں کا اظہارنیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پریزنٹیشن کانونٹ کے کلچرل فیسٹول کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں، جب ہمارا معاشرہ منشیات، بے راہ وری اور دیگر بدعات کی لپیٹ میں آگیا ہے ، بچوں کو مروجہ اور اخلاقی تعلیم سے آراستہ کرناوقت کی اہم ترین ضرورت بن گیاہے۔ تعلیم حاصل کرنا ہر مذہب میں جائز ہے اور اسلام میں تعلیم حاصل کرنا فرض قرار دیا گیا ہے۔ آج کے دور کا لازمی تقاضہ ہے جدید علوم کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم کی بھی اپنی جگہ اہمیت ہے۔والدین کو اپنے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ یہ موبائل فون ہماری نئی نسل کو دھیمک کی طرح چاٹ رہاہے اور اگر وقت رہتے اس پر قابو نہیں پایا گیاتو مستقبل میں اس کے سنگین ترین نتائج برآمد ہونگے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ اگر ہم مزید غفلت میں سوئے رہے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم وقت رہتے ان بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے عملی اقدامات میں جْٹ جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان پود میں منشیات کا استعمال بھی ایک بہت بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور خدا نہ خواستہ اگر یہ رجحان اسی رفتار سے بڑھتا گیا تو مستقبل میں قوم کو بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ ہمارے لئے کسی المیہ سے کم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منشیات اور دیگر سماجی بدعات کا قلع قمع کرنے کیلئے ہر کسی کو اپنا کردار نبھانا ہوگا اور والدین کا اس میں سب سے زیادہ رول بنتا ہے۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہ اکہ سماج میں پائی جارہی ہر ایک بدعت کا واحد راستہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا