رشوت دینے کیلئے زیورات تک بیچ ڈالے:مہاجرین
نمائندہ لازوال
- جموں//پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے مہاجرین جنہوں نے مختلف اوقات کے دوران ہجرت کی اور ریاست میں کئی جگہوں پر آباد ہوئے لیکن اب تک استحصال سے بچ نہ سکے ۔مرکزی سرکار کی جانب سے دی جانے والی امداد کیلئے مختلف دستاویزات کو لازمی کرنے پر ہی اکثر امداد عطا کی جاتی ہے۔اسی ضمن میں مہاجرین آج بھی رشوت دینے پر مجبور ہیں جبکہ مہاجرین کا کہنا ہے کہ دستاویزات کو مکمل کرنے کی ذمہ داری سرکار نے محکمہ کسٹوڈین پر عائد کی ہے اور1965,1971کے مہاجرین کیلئے یہ ذمہ داری ضلع کلیکٹر پر عائد ہے اور ان دفاتر میں شدید رشوت ستانی ہو رہی ہے ۔اس کے علاوہ پی آر او دفتر جموں اورجموں صوبہ کے تحصلیداروں کے دفاتر میں بھی رشوت عروج پر ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ ہر طرح کی کوشش کر کے مہاجرین سے رشوت وصولنے کی کوشش کی جاتی ہے اور رشوت ادا کرنے کیلئے کئی مہاجرین اپنے زیورات تک بیچ چکے ہیں تاکہ آفیسران کو مہربان کیا جا سکے ۔جبکہ اس سلسلہ میں آفیسران اور عوامی نمائندگان خاموشی اختیار کر بیٹھے ہیں اس لئے ہم عوامی نمائندگان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے حال پر غور کیا جائے۔