مکھان کے لیے ایم ایس پی جاری کرنے کا مطالبہ

0
0

نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل کے اے ڈی سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں زیرو آور کے دوران حکومت سے بہار میں پیدا ہونے والے مکھان کے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے مکھان میں بہار کا حصہ 90 فیصد ہے۔ بہار میں ہر سال 10 ہزار ٹن مکھان پیدا ہوتا ہے اور پانچ لاکھ ملاح اسے پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے مکھان کے غذائی اجزاء کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مکھان کی قیمت 8000 روپے فی کلو ہے جب کہ اس کی پیداوار کرنے والوں کو بہت کم قیمت ملتی ہے۔ اس کے پیش نظر اس کے لیے ایم ایس پی طے کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے پہلے جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے سماج وادی پارٹی کے رام جی لال سمن کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا