مڑاہ کے بہادر جیالے جواں گجروں نے جنگلی شیر دبوچ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالہ کیا

0
0

جنگلات کے نزدیک آبادی کو تحفظ دینے کی غرض سے چڑیا گھر کا قیام عمل ناگزیر : عوام مڑاہ
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍نامساعد حالات سے نبردآزما ہوکر سرحد وسیما کا جذبہ رکھنے اور ملک وملت کو امن وامان کی ڈگر پر لانے والے بہادرجیالے جواں گجروں نے علاقہ میں سہ روزہ خوف وہراساں پھیلانے والے شیر کو آخر کار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دبوچ لیا اور بغیر کسی اذیت ونقصان کے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالہ کردیا ۔سوشل میڈیا پر وائرل خبر سنتے ہی خطہ پیرپنچال کی عوام نے بلند حوصلہ افراد کے تئیں تہنیت نوازی کی اور کہا کہ دورافتادہ عوام اپنی حفاظت خود کرنے کا مزاج رکھتی ہے ۔مڑاہ کے نوجوانوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ خطہ پیرپنچال میں سدابہار جنگلات ہونے کے باوجود جنگلی جانوروں کے لئے تاہنوز کوئی چڑیا گھر نہیں بنایا گیا جس کے باعث جنگلی جانور آبادی کا رخ کرنے پر مجبور ہیں جس کا خمیازہ انمول جانوں زیاں ہوتا ہے ۔خطہ پیرپنچال میں قبل از جنگلی درندوں کے حملوں کئی لوگ زخمی ہوئے اور بعض زندگی کی جنگ ہار بیٹھے ۔علاوہ ازیں جنگلی جانور آبادی والے علاقہ میں کسانوں کو از حد نقصان پہنچا رہے ہیں ۔لوگ تنگ آکر ان جانوروں کے ساتھ کچھ سلوک کرسکتے ہیں ۔معتبرذرائع کے مطابق شیر ایک یتیم ومسکین ظفراقبال ولد محمد صادق نامی بچہ حملہ آور ہوا جو کہ مڑاہ کے بہادر وباغیور قوم کو ناگوار گزرا تو اسی جنون نے انہیں شیر پکڑنے پر مجبور کردیا ۔قانون کو ہاتھ نہ لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے سپرد کردیا جس کا بین الثبوت ہے کہ یہ قوم دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کا جذبہ رکھتی ہے ۔واضح ہو کہ اس مشق کو سرانجام دینے میں الف دین ولد نوردین ،مقصود احمد ولد محمد رزاق، لعل حسین ولد برفا، لیاقت حسین ولد الف دین، فضل حسین ولد کاکا ،لیاقت حسین ولد محمد بشیر ،محمد ریاض ولد علی محمد، محمد اخلاق ولد ستار محمد، محمد ریاض ولد محمد اسلم، محمد اکرم ولد فتح محمد ،فیصل علی ولد محمد فاضل نے اہم کردار ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا