مچیل یاترا کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس کشتواڑ کی کاروائی

0
0

اوورلوڈ بس ضبط، درجنوں گاڑیوں کے کیے گئے چالان
یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے: ٹریفک پولیس کشتواڑ
بابر فاروق
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں جاری مچیل یاترا کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس کشتواڑ نے ڈی ٹی آئی کشتواڑ کی قیادت میں مختلف مقامات پر خصوصی ناکے قائم کیے اور یاتریوں کو لے جا رہی گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی بھی جانچ کی۔ 25 جولائی سے شروع ہونے والی مچیل یاترا میں اب تک ساٹھ ہزار سے زیادہ یاتریوں نے شرکت کی اس دوران ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے یاتریوں کے لیے طبی سہولیات کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی اور ضلع پولیس کشتواڑ نے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے ہیں۔ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کشتواڑ نے مختلف مقامات پر ناکے قائم کر کے مسافر بردار گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ کی جو یاتریوں کو لے کر جا رہے تھے، اس دوران ایک بس کو اوورلوڈ پایا گیا اور دستاویزات بھی مکمل نہیں پا? گ?۔ ٹریفک پولیس کشتواڑ نے کارواءکرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کیا اور یاتریوں کے لیے دوسری گاڑی کا انتظام کیا تاکہ انکو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ درجنوں گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا اور انکو چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کشتواڑ کے آفیسران نے موقع پر یاتریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت سے باخبر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے یہ کارواءکی اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسی کارواءجاری رہے گی تاکہ یاتریوں کو کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا